حضرت بابا فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللّٰہ علیہ کااپنے مرشد سے عشق۔



حضرت بابا فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللّٰہ علیہ
حضرت بابا فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللّٰہ علیہ نے

 اپنا تن من دھن اپنے مُرشِد پر قُربان کردیا ۔۔۔ ایک بار

 آپ لنگر کیلئے روٹیاں لگوانے جارہے تھے کہ راستے 

میں صدا آئی حضرت مولانا امام فخرالدین رازی رح 

کےمُرشِد جناب نجمُ الدین کُبریٰ رحمتہ اللّٰہ علیہ پانی پت 

میں تشریف لا چُکے ہیں اور جو بھی آج شام تک اُن کی

 زیارت کرلے گا وہ جنتی ہو جائے گا ۔۔۔ حضرت بابا فرید الدین 

گنج شکر رحمتہ اللّہ علیہ نے یہ فرمان سُنا لیکن توجہ

 نہ دی اور تندُور والی سے کہا اماں جلدی کر روٹی لگا دے ۔۔۔

 وہ کہنے لگی کیا تُم نے بھی زیارت کو جانا ہے ۔۔۔ ٍاس پر 

حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رح فرمانے لگے

 نہیں! ٍاس لئے کہا ہے کہ کہیں راستے میں گُزرتے ہوئے

 اٍن پر نظر نہ پڑ جائے ۔۔۔ واپسی پر حضرت بابا فرید الدین رح

نے اپنی آنکھوں پر پٹّی باندھی اور مرشد خانے کی طرف

 چل پڑے ۔۔۔ وہاں پہنچے تو حضرت خواجہ قطب الدین

 بختیار کاکی رحمتہ اللّٰہ علیہ ہونے والے واقعے سے باخبر تھے ۔۔

فرمانے لگے فرید الدین ! اعلان سُنا تم نے ۔۔۔ آپ رح نے عرض

 کی ، جی مرشد سنا ہے مرشد نے فرمایا حضرت بابا فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللّٰہ علیہایا جاتے کیوں

 نہیں زیارت کو ۔۔۔؟ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رح 

 فرمانے لگے جان اور دل ایک ہی ہے اور اسکے وارث

  آپ ہیں ۔۔۔!! آپ رح کے در کےسوا کہیں نہیں جاؤں گا ۔۔

  

 عشق کا امتحان لیا جا رہا تھا ۔۔۔۔!!!

  مرشد نے نظرِ کرم فرمائی اور بولے ۔۔۔


فرید الدین! یہ بتاؤ اعلان کرنے والا کون ہے اور 

کیا کہتا ہے ۔۔؟ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا۔۔۔!!

 خادم ہے اور کہتا ہے جو مرشد کی زیارت شام سے

 پہلے کرلے وہ جنتی ہے ۔۔۔ حضرت خواجہ قُطب الدین 

بختیار کاکی رحمتہ اللّٰہ علیہ نے فرمایا ۔۔۔!!


 اے فرید الدین ۔۔۔۔۔!!

وہاں خادم ہے اور وقت آج شام ہے ۔۔۔!!!

 تیرا مرشد یہ اعلان کرتا ہے قیامت کی صُبح تک

 جو تیرے دروازے سے گُزرے جہاں تیرے قدم 

مبارک لگے ہیں وہ جنتی ہوجائے گا ۔۔۔۔!!!!

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انسانی جسم کے بارے میں حیرت انگیز معلومات

نہر زبیدہ کی تاریخ